قومی استحکام کیلئے سیاسی و مذہبی جماعتیں متحد ہوں، حبیب الرحمن
وہاڑی (خبرنگار) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ایڈیشنل ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حافظ حبیب الرحمن ضیاء نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے قومی مفادات کو ترجیح دینے اور ملکی استحکام کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنے کا تقاضا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی و مذہبی قیادت ایک دوسرے پر الزامات لگانے اور کردار کشی کے بجائے باہمی احترام، تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرے اور مذاکرات کے ذریعے قومی مسائل کا حل تلاش کرے ۔ اختلاف رائے جمہوریت کا حصہ ہے ، تاہم اسے ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنا ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔ڈاکٹر حبیب الرحمن ضیاء نے کہا کہ قوم اس وقت معاشی و معاشرتی مشکلات اور بے یقینی کا شکار ہے ، ایسے میں سیاسی محاذ آرائی عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments