اولڈ ایج ہوم کے مکینوں میں گرم کپڑے ،خوراک تقسیم
ملتان (لیڈی رپورٹر)انرویل کلب ملتان مڈٹاؤن کی صدر حنا چغتائی کی قیادت میں وفد نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام اولڈ ایج ہوم، شمس آباد کالونی ملتان کا دورہ کیا۔
وفد میں سیکرٹری کلب شبانہ شاہد، چارٹر صدر طاہرہ نجم، شمیم منور، مسز اسماء، مسز عدیلہ،مسز مہرین اور مسز سمعیہ شامل تھیں۔اس موقع پر انچارج اولڈ ایج ہوم مسز سمعیہ منیر نے وفد کو ادارے کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا اور بزرگ خواتین و حضرات کے رہن سہن، کچن، ڈائننگ ہال اور دیگر سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ وفد نے بزرگ خواتین و حضرات سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں کپڑے ، کھانے پینے کی اشیاء تحفے میں پیش کیں۔ اس موقع پر بزرگوں کے ہمراہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ض
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments