صدیق آباد ، چارہ کاٹتے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
ملتان (کرائم رپورٹر )کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا صدیق آباد، بوسن روڈ کے قریب 17 سالہ محمد رجب چارے
کی کٹائی کے دوران ٹوکا مشین پر کام کر رہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگ گیا۔کرنٹ لگنے کے باعث نوجوان موقع پر ہی بے ہوش ہو گیا۔ریسکیو کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو سی پی آر فراہم کی۔ ریسکیو اہلکار سی پی آر دیتے ہوئے نوجوان کو بختاور امین ہسپتال منتقل کر گئے ۔ سانس بحال نہ ہونے پر ڈاکٹروں نے نوجوان کو مردہ قرار دے دیا۔واقعے کی اطلاع پولیس کنٹرول 15 کو بھی دے دی گئی۔ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments