کچہ ڈویلپمنٹ پروگرام پر عملدرآمدتیز کرنیکاحکم
ایڈیشنل آئی جی پولیس ساؤتھ پنجاب سید خرم علی کا رحیم یار خان کادورہ
ملتان، رحیم یارخان ( کرائم رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ساؤتھ پنجاب سید خرم علی شاہ نے ضلع رحیم یار خان کے کچہ ایریا گڑھی خیر محمد جھک’ بھونگ اور دیگر کچہ یونین کونسلز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے کچہ ڈویلپمنٹ پیکیج پر عملدرآمد’ جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت اور علاقے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر آر پی او بہاولپور غازی محمد صلاح الدین’ ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ’ ڈی پی او عرفان علی سموں سمیت متعلقہ محکموں کے افسروں بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب سید خرم علی شاہ نے پولیس کیمپ گڑھی خیر محمد جھک کا دورہ کیا اور وہاں تعینات پولیس افسر و جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے جوانوں کے حوصلے ’ پیشہ ورانہ جذبے اور فرائض کی انجام دہی کا جائزہ لیتے ہوئے کچہ کے حساس علاقوں میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس کی خدمات کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments