فضائی آلودگی پھیلانے پر خانپور بگاشیر میں تین بھٹے سیل
اے سی کاعلی الصبح آپریشن، زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی پر کارروائی
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) فضائی آلودگی پھیلانے اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے خانپور بگاشیر میں تین بھٹے سیل کر دیے ۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ نے متعلقہ عملے کے ہمراہ علی الصبح بھٹوں کا معائنہ کیا اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کے مقررہ اصولوں کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی۔تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے احمد برکس کمپنی، الغازی برکس کمپنی اور خانزیب برکس کمپنی کے بھٹوں کو سیل کر دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق تینوں بھٹے ماحولیاتی قوانین اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کے اصولوں پر عملدرآمد نہیں کر رہے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments