کبیروالا ، ترقیاتی کاموں کے باعث شہری مشکلات کا شکار، احتجاج
شاہراہوں پر کھدائی اور سیوریج پائپوں کے ڈھیر، گردوغبار سے کاروبار متاثر
جودھ پور (نمائندہ دنیا) کبیروالا میں جاری ترقیاتی کاموں کے باعث شہریوں، تاجروں اور راہ گیروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ شہر کی مختلف شاہراہوں اور اہم راستوں پر کھدائی کے باعث آمدورفت متاثر ہے ، جبکہ سڑکوں کے کنارے اور درمیان میں سیوریج کے بڑے پائپ پڑے ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پر کام کی سست رفتار نے شہریوں کی پریشانی بڑھا دی ہے ۔ گردوغبار کے باعث دکانداروں، خریداروں اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبے شہر کی بہتری کے لیے ضروری ہیں، تاہم ان کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے ۔اہل علاقہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کی جائے ۔، سڑکوں سے سیوریج پائپ اور تعمیراتی سامان فوری ہٹایا جائے ۔ گردوغبار کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں اور تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو مشکلات سے نجات مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments