آگاہی پاکستان کے قیام کے 10سال مکمل،تقریبات کا آغاز

آگاہی پاکستان کے قیام کے 10سال مکمل،تقریبات کا آغاز

وہاڑی میں پہلی تقریب، نمایاں کارکردگی کے حامل ملازمین میں شیلڈز تقسیم

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) آگاہی پاکستان کے قیام کے دس سال مکمل ہونے پر تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ اس سلسلے کی پہلی تقریب وہاڑی میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر بارک اللہ تھے جبکہ بانی ڈائریکٹر مبارک علی سرور نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں جی ایم ایچ آر مبین شہزاد، ہیڈ ایڈمن احسان نذیر، اسسٹنٹ منیجر ایڈمن قتیل اشرف، آپریشن ہیڈ عمران اکبر، لیگل ایڈوائزر رضوان سعید ایڈووکیٹ، منیجر آپریشن محمد مامون، ایچ آر منیجر علیحہ و دیگر افسر ان و ملازمین بھی موجود تھے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر بارک اللہ نے خطاب میں کہا کہ آگاہی پاکستان کا بنیادی مشن پسماندہ اور محروم طبقات، بالخصوص خواتین اور نوجوانوں کو سماجی و معاشی ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔ ادارہ چھوٹے پیمانے پر مالی معاونت، فنی تربیت، صلاحیتوں میں اضافے اور مختلف شعبوں کے ساتھ روابط کے ذریعے لوگوں کو خودمختار بنانے کے لیے کام کر رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک کے 16 اضلاع میں ادارے کی 62 برانچز کام کر رہی ہیں جبکہ 88 ہزار سے زائد کلائنٹس ادارے پر اعتماد کرتے ہیں۔ یہ کامیابی افسران اور ملازمین کی مسلسل محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔بانی ڈائریکٹر مبارک علی سرور نے ادارے کی دس سالہ کامیابیوں کو سراہا اور ملازمین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین میں شیلڈز اور تحائف تقسیم کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...