ویمن یونیورسٹ:آٹھویں کانووکیشن کی نئی تاریخ 26 نومبر مقرر
تقریب متی تل کیمپس میں ہوگی، فارغ التحصیل طالبات کو ڈگریاں دی جائینگی
ملتان (خصوصی رپورٹر)دی ویمن یونیورسٹی ملتان کے آٹھویں کانووکیشن کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے ۔ تقریب اب 21 نومبر کے بجائے 26 نومبر 2026ء بروز جمعرات متی تل کیمپس میں منعقد ہوگی۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق کانووکیشن کے انعقاد کا سابقہ شیڈول منسوخ کرکے نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ تقریب میں فارغ التحصیل طالبات کو ڈگریاں جبکہ نمایاں تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو گولڈ میڈلز اور دیگر اعزازات سے نوازا جائے گا۔کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حنا علی کے مطابق تقریب کے شیڈول میں مزید کسی تبدیلی کی صورت میں طلبہ، طالبات اور والدین کو یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔انتظامیہ نے فارغ التحصیل طالبات اور ان کے والدین کو ہدایت کی ہے کہ کانووکیشن سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور کنٹرولر امتحانات کے دفتر سے رابطے میں رہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments