3لاکھ ٹن چینی درآمد سے 5ارب کا نقصان ،طلعت سہیل

3لاکھ ٹن چینی درآمد سے 5ارب کا نقصان ،طلعت سہیل

اضافی پیداوار کے باوجود چینی منگوانے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے ،عمار یاسر

ملتان (لیڈی رپورٹر)چیئرمین پاکستان بزنس فورم ملک طلعت سہیل، صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری و صدر پاکستان بزنس فورم ملتان خواجہ عمار یاسر، چیئرمین کاٹن کمیٹی خواجہ فاروق احمد اور سینئر ممبر ملک ارشد نے حکومت کی چینی درآمد پالیسی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اضافی ملکی پیداوار کے باوجود تین لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے سے قومی خزانے کو 12 سے 15 ارب روپے کے زرمبادلہ کا نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے اعدادوشمار کے مطابق کماد کی کاشت میں 16 فیصد اور فی ایکڑ پیداوار میں بھی 16 فیصد اضافہ ہوا، جس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں مجموعی پیداوار 32 فیصد بڑھ کر تقریباً 15 لاکھ ٹن اضافی ہوگئی۔ اس کے باوجود چینی درآمد کرنے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے ۔

 شوگر انڈسٹری کے پاس گزشتہ فصل کا وافر ذخیرہ موجود ہے جبکہ نئی فصل کی پیداوار بھی مقامی ضرورت سے زیادہ ہے ۔ خدشہ ہے کہ ماضی کی طرح اضافی چینی برآمد کرنے کے لئے اربوں روپے کی سبسڈی دینا پڑے گی۔کاروباری رہنماؤں نے کہا کہ تین سال قبل نگران حکومت نے گندم کی کٹائی کے قریب درآمد کا فیصلہ کرکے قومی خزانے اور کاشتکاروں کو بھاری نقصان پہنچایا، جس کے اثرات آج بھی سامنے آرہے ہیں۔ ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث درآمدات اور برآمدات میں چھ ارب ڈالر کا عدم توازن پیدا ہوچکا ہے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ کپاس کی فصل کو نظرانداز کرکے کماد کی کاشت کو فروغ دیا گیا، جبکہ چینی کی بے وقت درآمد اور برآمد کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جارہا ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کماد کا کرشنگ سیزن فوری شروع کیا جائے اور چینی کی درآمد کے معاملے ، مبینہ بے ضابطگیوں اور آئندہ فصل پر ممکنہ اثرات کی تحقیقات کے لیے غیر جانبدار کمیشن قائم کیا جائے تاکہ مقامی کاشتکاروں اور قومی معیشت کو مزید نقصان سے بچایا جاسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...