چاہ فوجی والا میں کروڑوں کی لاگت سے مسجد تعمیر
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) لائف لائن پلرز آرگنائزیشن نے فلاحی اور دینی خدمات کے سلسلے میں ایک اور اہم اقدام کرتے ہوئے چاہ فوجی والا میں ایک کروڑ روپے سے زائد لاگت سے خوبصورت جامع مسجد اور دینی درسگاہ تعمیر کر دی۔
مسجد کا نام جامع مسجد فاطمۃ الزہرا رکھا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق آرگنائزیشن کے صدر محمد شفیق اور جنرل سیکرٹری شبانہ عباس کی زیرنگرانی مسجد اور دینی درسگاہ کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کیا گیا۔ مسجد کے لیے زمین ہاتاں بی بی زوجہ اللہ داد نے عطیہ کی۔ جبکہ تعمیر کے تمام اخراجات عمران حسین نے برداشت کیے ۔مسجد کا سنگ بنیاد 6 فروری کو رکھا گیا تھا جبکہ تعمیراتی کام 15 نومبر کو مکمل ہوا۔ منتظمین کے مطابق یہ منصوبہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور عمران حسین کی اچھی صحت کے لیے دعا کی نیت سے مکمل کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments