پٹرولیم مصنوعات سستی ٹرانسپورٹ کرائے کم نہ ہوسکے

پٹرولیم مصنوعات سستی ٹرانسپورٹ کرائے کم نہ ہوسکے

میلسی (نامہ نگار) حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہوسکی، جس پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے مہنگائی سے پریشان عوام کو ریلیف دینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے ، تاہم بسوں، ویگنوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان نے تاحال کرائے کم نہیں کیے ۔ مقامی روٹس پر چلنے والی گاڑیاں پرانے کرایوں کے مطابق مسافروں سے رقم وصول کر رہی ہیں، جس سے غریب اور متوسط طبقے کو مشکلات کا سامنا ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہی ٹرانسپورٹرز کرائے بڑھا دیتے ہیں، لیکن قیمتوں میں کمی کے باوجود مسافروں کو ریلیف نہیں دیا جاتا، جو ناانصافی ہے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی یقینی بنائی جائے اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...