پنجاب کالج کبیروالا میں والدین اور اساتذہ کی اہم نشست

پنجاب کالج کبیروالا میں والدین اور اساتذہ کی اہم نشست

تعلیمی کارکردگی، حاضری ، نظم و ضبط کا جائزہ، والدین کا ادارے پر اظہار اطمینانوالدین واساتذہ کی مشترکہ کاوش سے طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارا جا سکتا،پرنسپل

چوپڑہٹہ (نمائندہ دنیا)پنجاب کالج کبیروالا میں والدین اور اساتذہ کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے اور طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے پیرنٹس ٹیچر میٹنگ (PTM) کا انعقاد کیا گیا، جس میں والدین نے بھرپور شرکت کی۔ اساتذہ نے والدین کو اپنے بچوں کی تعلیمی استعداد، امتحانی نتائج، کلاس روم میں دلچسپی، حاضری، نظم و ضبط اور مجموعی تعلیمی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ والدین اور اساتذہ کے درمیان مختلف تعلیمی امور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور طلبہ کی انفرادی صلاحیتوں، کمزوریوں اور بہتری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔والدین نے ادارے کی جانب سے طلبہ کی تعلیم و تربیت کے لیے کی جانے والی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔پرنسپل پنجاب کالج کبیروالا خالد حسین نے کہا کہ تعلیمی ادارے کی کامیابی کے لیے والدین اور اساتذہ کے درمیان مسلسل رابطہ اور باہمی تعاون ضروری ہے ۔ والدین کو بچوں کی تعلیمی صورتحال سے آگاہ رکھنا ادارے کی اہم ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ والدین اور اساتذہ مشترکہ ذمہ داری کے تحت کام کریں تو طلبہ کی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں نکھارا جا سکتا ہے ۔ پنجاب کالج کبیروالا طلبہ کی علمی، اخلاقی اور شخصی تربیت کے لیے بھی بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...