پہلی آل پاکستان بیڈمنٹن چیمپئن شپ اختتام پذیر، 62 کھلاڑیوں کی شرکت
ملتان (خصوصی رپورٹر)شٹل سمیشرز اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس کے سپورٹس جمنازیم میں منعقد ہونے والی پہلی آل پاکستان بیڈمنٹن چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی۔
چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے 62 کھلاڑیوں نے شرکت کی اور سنسنی خیز مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔فائنل مقابلوں میں قاری عدنان اور لاریش خان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ راجہ حیدر اور عظیم سرور دوسرے نمبر پر رہے ۔ یاسر علی اور احمد آصف نے تیسری جبکہ رائے منان اور ابرار احمد نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments