پولیو کے خاتمے کی قومی مہم آگاہی سیمینار کا انعقاد

 پولیو کے خاتمے کی قومی مہم  آگاہی سیمینار کا انعقاد

میانوالی (نامہ نگار) محکمہ صحت اور کامنیٹ کے اشتراک سے پولیو کے خاتمے کی قومی مہم کے حوالے سے ڈی ایچ ڈی سی ہال میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ تھے۔ تقریب میں انچارج کامنیٹ پروگرام میڈم عائشہ عزیز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احسان الحق، انچارج ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر عزیز الرحمن ملک،اے ڈی ایل جی، تحصیلدار، یوسی سیکرٹری، پٹواری، کمیونٹی کے بااثر افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء کو محکمہ صحت اور کمیونٹی لیڈران کے ساتھ مل کر ویکسین سے متعلق خدشات کو دور کرنے اور ہر بچے کو پولیو ویکسین کے 2 قطرے پلانے کو یقینی بنانے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں