غیر قانونی اسلحہ کیخلاف کریک ڈائون ، امن و امان بہتر ہو گا:عبدالرزاق ڈھلوں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ نون اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈائریکٹر عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے۔۔۔
خلاف کریک ڈاؤن کرنے سے پنجاب بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی یہ بھی پتہ چلا ہے کہ حکومت نے ڈاکوؤں کے قلع قمع کے لیے سی سی ڈی کو مزید اختیارات دیے جا رہے ہیں ۔
اس سے یقیناً جس طرح منشیات فروشوں کا خاتمہ کرنے میں مدد مل رہی ہے اسی طرح ڈاکوؤں کے خاتمہ میں بھی مدد ملے گی یہ اقدام پنجاب کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے حکومت پنجاب ہر وہ قدم اٹھا رہی ہے جس سے عوام کو بہتر سہولت کے ساتھ ساتھ ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے ۔