ناقص گوشت سپلائی کر نیوالاگروہ پکڑا گیا، 3 من سے زائد تلف

 ناقص گوشت سپلائی کر نیوالاگروہ  پکڑا گیا، 3 من سے زائد تلف

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے سلانوالی میں کارروائی کرتے ہوئے ناقص گوشت سے۔۔

 بھری گاڑی پکڑ کر 3 من سے زائد باسی اور بدبودار گوشت ڈمپنگ سائٹ پر تلف کر دیا۔پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ موقع پر ویٹرنری ڈاکٹر نے گوشت کی جانچ کی ۔اور اسے انسانی استعمال کے لیے انتہائی مضر قرار دیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ صوبے بھر میں ناقص اور فاسد گوشت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے تاکہ عوام کو محفوظ اور معیار کے مطابق خوراک فراہم کی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں