تحصیل بار شاہ پور کے سالانہ انتخابات 2026 کا شیڈول جاری
کاغذاتِ نامزدگی 18 اور 19 دسمبر کو وصول ہونگے ، پو لنگ 10 جنوری کو ہو گی
شاہ پور (نمائندہ دُنیا )تحصیل بار شاہ پور کے سالانہ انتخابات 2026 کے لیے الیکشن بورڈ نے شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ چیئرمین الیکشن بورڈ ملک اقبال بلال ایڈووکیٹ کے مطابق انتخابی عمل مقررہ تاریخوں کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی 18 اور 19 دسمبر 2025 کو وصول کیے جائیں گے ، جانچ پڑتال اور اعتراضات 20 دسمبر کو ہوں گے ، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی 22 دسمبر 2025 تک واپس لیے جا سکیں گے ۔ اہل امیدواروں کی حتمی فہرست اسی روز نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی۔الیکشن 10 جنوری 2026 بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بار روم شاہ پور میں منعقد ہوں گے ۔ الیکشن بورڈ کے مطابق تمام قانونی اور انتخابی تقاضے پنجاب بار کونسل کی ہدایات کے مطابق پورے کیے جائیں گے ۔ وکلاء برادری میں انتخابی سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی گہماگہمی میں اضافہ ہو گیا ہے ۔