فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 2400 کلوگرام مردار مرغیاں برآمد
سپلائر کامران اور گاڑی ڈرائیور عمر حیات کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
خوشاب (نمائندہ دُنیا )پنجاب فوڈ اتھارٹی خوشاب نے ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ جابہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے پوٹھوہار گاڑی میں سپلائی کی جانے والی 2400 کلوگرام مردار مرغیاں برآمد کر لیں۔مردار مرغیاں سپلائی کرنے کے الزام میں سوڈھی جے والی کے چکن سپلائر کامران ولد شیر محمد، گاڑی ڈرائیور عمر حیات ماچھی کے خلاف تھانہ نوشہرہ میں پنجاب فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مرغیوں کو ویٹرنری ڈاکٹر سے معائنہ کے بعد ڈمپنگ سائٹ پر تلف کر دیا گیا۔ ہیلپر مزمل ماچھی موقع سے فرار ہو گیا۔