تعمیراتی میٹریل لے کر جانے والے ٹرکوں کے عملہ پر تشدد
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں زیر تعمیر نواز شریف کینسر ہسپتال کے لیے تعمیراتی میٹریل لے کر جانے والے 8 ڈمپر ٹرکوں کے عملے کو روک کر تشدد کا نشانہ بنانے اور موبائل فون و نقدی چھیننے والے بیس سے زائد شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔۔
۔بتایا جاتا ہے کہ پتھر مارکیٹ کڑانہ ہلز سے ڈمپر ٹرک کریش لوڈ کر کے ہسپتال جا رہے تھے کہ 119 جنوبی موڑ پر بیس سے زائد افراد نے انہیں روک کر ڈرائیوروں اور عملے پر تشدد کیا۔ ڈرائیوروں نے ملزمان کو ڈپٹی کمشنر کو خصوصی لیٹر بھی دکھایا، تاہم شرپسندوں نے ٹرک گزارنے سے انکار کرتے ہوئے موبائل فون اور سوا لاکھ روپے نقدی زبردستی چھین لی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان فرار ہو گئے ، تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔