تعلیمی اداروں کی سیکورٹی پرکوئی کمپرومائز نہیں ہوگا،عمارہ شیرازی

 تعلیمی اداروں کی سیکورٹی پرکوئی کمپرومائز نہیں ہوگا،عمارہ شیرازی

خوشاب(نمائندہ دُنیا )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب کے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے حوالے سے کوئی کمپرومائز نہیں کی جائے گا ، سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی کے سربراہان کو بھی نو نہالان قوم کے تحفظ کیلئے اپنے اداروں کی سیکورٹی کا نظام موثر بنانے ہو گا ، اپنے دفتر میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ۔۔۔

ضلع خوشاب کے تمام تھانوں کے ایس ایچ کو اپنے اپنے علاقہ کے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی چیک کرنے کا پابند بنا دیا گیا ہے ، اگر کسی بھی ادارے میں کہیں پر بھی کوئی سیکورٹی لیپ نظر آیا تو اس کے سربراہ کیخلاف کاروائی ہو گی ، انہوں نے کہا کی طلبہ و طالبات ہماری قوم کا مستقبل ہیں اس لئے ان کے بہتری تعلین تربیت کے ساتھ انکا تحفظ کرنا بھی ہماری ذمی داری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں