24گھنٹوں میں 278چالان ،جرمانے ،120گاڑیاں بند
واں بھچراں(نمائندہ دنیا ) ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر میانوالی ٹریفک پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 278 چالان کرکے مجموعی رقم 6 لاکھ 26 ہزار 200 روپے کے جرمانے کیے اور 120 گاڑیوں کو بند کیا۔
بغیر ہیلمٹ133 بغیر لائسنس 41 ،زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں 04 اوور لوڈنگ پر 2 کے خلاف چالان اور جرمانے کیے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل 377 لائسنس جن میں 317 موٹر سائیکل اور 06 موٹر کار اور 54 موٹر رکشہ کے جاری کیے گئے ۔