ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کی ایک ہی گھر کے 4معذور بچوں سے ملاقات ،امداد کا وعدہ

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کی  ایک ہی گھر کے 4معذور بچوں  سے ملاقات ،امداد کا وعدہ

خوشاب(نمائندہ دُنیا )ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شبانہ اجمل نے کدھی کے گاؤں رکھ راجڑ میں ایک ہی گھر کے چار معذور بچوں کی دلجوئی کرتے ہوئے ان کے والدین سے ملاقات کی ،

انہوں نے بچوں کی معذوری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بحالی کیلئے جدو جہد کرنے اور متاثرہ خاندانکی مشکلات کے ازلہ کیلئے مناسب اقدام اٹھانے اور انہیں فوری طور پر محکمہ سوشل ویلفئر کے فلاحی پروگراموں سے مستفید کرنے کی یقین دہانی کرائی ، انہوں نے کہا کہ غربت، بے بسی اور مشکلات کے اندھیروں میں گھرے ہوئے افراد کو سہارا دے کر معاشرے کا باعزت فرد بنا محکمہ سوشل ویلفیئر کی ذمہ داری ہے انشاء اﷲ متاثرہ خاندان کی ہر ممکن امداد کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں