حکومت نے ملک بھر میں درختوں کی کٹائی پر پابندی لگادی
بھلوال(نمائندہ دنیا) حکومت نے ملک بھر میں درختوں کی بیجا کٹائی پر پابندی عائد کر دی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے تمام صوبوں کو وزراء اعلیٰ کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے صوبوں میں درختوں کے کٹائی پر مکمل پابندی عائد کریں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے کیونکہ موسمیاتی تبدیلیوں میں اب درختوں کی کٹائی کسی طرح بھی کسی بڑے نقصان کا پیش خیمہ بن سکتی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے فوری طور پر درختوں کی کٹائی پر پابندی عائد کر دی ہے اور محکمہ جنگلات کو ھدایت کی ہے کہ وہ اس کے خلاف کریک ڈاؤن کریں اور جہاں پر ٹمبر مافیا سرگرم نظر آئے ان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اس کے علاوہ زرعی زمینوں پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے پر بھی پابندی عائد کی جا رہی ہے ۔