معاشی و جمہوری استحکام کیلئے سیاسی قوتوں کومذاکرات کی میز پر بٹھا ناضروری ہے ،ملک شہادت اعوان

معاشی و جمہوری استحکام کیلئے سیاسی  قوتوں کومذاکرات کی میز پر بٹھا  ناضروری ہے ،ملک شہادت اعوان

خوشاب(نمائندہ دُنیا )سابق وزیر مملکت برائے قانو ن او انصاف ملک شہادت اعوان نے کہا ہے ملک و قوم کو درپیش مشکلات و مسائل کا حل جارحانہ سیاست نہیں، معاشی و جمہوری استحکام کیلئے سیاسی قوتوں میں ہم آہنگی پیدا کر کے انہیں مذاکرات کی میز پر بٹھا ناضروری ہے ،

جوہرآ باد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ شہداء کے خون کی وارث اور انکے نظریات کی امین پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے کام کیا اور اب بھی ملک و قوم کے وسیع تر مفادات کی خاظر حکومت کے پہلو میں کھڑی ہے انشاء ﷲ کسی بھی صورت میں عوام کی حق تلفی نہیں ہونے دے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں