سائٹ آفس سے لاکھوں روپے کی کیبل اور دیگر سامان چوری

سائٹ آفس سے لاکھوں روپے  کی کیبل اور دیگر سامان چوری

شاہ پور صدر(نامہ نگار)شاہ پورصدر میں جاری کروڑوں روپے کے فنڈز سے ممتاز سٹیڈیم کی تزئین و مرمت کے لئے قائم کئے گئے۔۔۔

 سائٹ آفس سے نامعلوم چوروں نے لاکھوں روپے مالیت کی کیبل 1500 فٹ، سولر کیبل 300 فٹ، جے بولٹ و دیگر سامان چوری کرلیا ممتاز اسٹیڈیم کی تزئین و مرمت کا کام روک دیا گیا ۔ سائٹ انچارج سمیر ایاز نے چوری کا مقدمہ پولیس تھانہ شاہ پور صدرمیں نامعلوم چوروں کے خلاف درج کرا دیا ہے ، سائٹ انچارج نے بتایا کہ 14 دسمبر کو صبح سات بجے چور سائٹ آفس میں گھس گئے اور پانچ سے چھ لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں