گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کی طالبات کا پولیس اسٹیشن کلورکوٹ کا دورہ

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج  برائے خواتین کی طالبات کا  پولیس اسٹیشن کلورکوٹ کا دورہ

کلورکوٹ (نامہ نگار) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کلورکوٹ کی طالبات نے پولیس اسٹیشن کلورکوٹ کا معلوماتی دورہ کیا۔

اس دورے کا مقصد طالبات کو پولیس کے نظامِ کار، عوامی خدمت، جرائم کی روک تھام اور خواتین کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرنا تھا۔دورے کے دوران تھانے کے افسران و عملے نے طالبات کو پولیس اسٹیشن کی مجموعی ورکنگ، ایف آئی آر کے اندراج کے طریقۂ کار، خواتین ڈیسک کے قیام اور افادیت، نیز جدید پولیسنگ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں