دیرینہ عداوت پر فائرنگ کر کے مخالف کو قتل کر دیا
32سالہ محمد عمران گاڑی کاٹائر بدل رہاتھا،اندھا دھند فائرنگ کر دی گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بنگلہ حسین شاہ میں دیرینہ عداوت پر فائرنگ کر کے مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا بتایا جاتا ہے کہ محلہ گوجرانوالہ شاہ پور کا رہائشی 32سالہ محمد عمران گاڑی کا ٹائر تبدیل کر رہا تھا کہ اسی اثناء میں مسلح افراد نے آکر اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا،جبکہ ملزمان فرار ہو گئے ، اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، مقتول کی میت پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ پولیس مصروف عمل ہے ۔