بغیر منظوری کے ریلی نکالنے پر 18 افراد کیخلاف مقدمہ درج
مولانا عبداﷲ ربانہ، رانا سرفراز، راجہ کاشف، ابرار سیال ،رانا عمردیگر نامزد یوم حضرت ابوبکر صدیق ؓ پر ریلی کی منظوری نہ لینے سڑک بلاک کرنے کا الزام
ساہی وال/ سرگودہا (نمائندہ دنیا) بغیر منظوری کے ریلی نکالنے پر مولانا عبداﷲ ربانہ سمیت 18 افراد کے خلاف 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق مولانا عبداﷲ ربانہ رانا سرفراز راجہ کاشف ابرار سیال رانا عمر رانا اسد اور حارث وغیرہ نے انتظامیہ سے منظوری لیے بغیر یوم حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے حوالہ سے ریلی نکالی جس کی ساہی وال میں پہلے روایت نہ تھی پولیس تھانہ ساہی وال نے ریلی نکالنے اور لاری اڈا ساہی وال کی سڑک بلاک کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ۔