فوکل پرسن برائے انسداد پولیو کا ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر کا دورہ
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)فوکل پرسن وزیر اعلیٰ پنجاب برائے انسداد پولیو عظمیٰ کاردار نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج معالجہ اور ادویات کی دستیابی کے حوالے سے مریضوں سے براہِ راست دریافت کیا۔ اس موقع پر فوکل پرسن نے مریضوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔ عظمیٰ کاردار نے ہسپتال کی ایمرجنسی اور فارمیسی کا تفصیلی معائنہ کیا اور ادویات کی دستیابی اور ریکارڈ کا جائزہ لیا۔