ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں، لاکھوں لوٹ لئے گئے

ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں، لاکھوں لوٹ لئے گئے

شعیب سے 70ہزار لوٹ لئے ،سکول کی کھڑکی توڑ کر سامان چوری کر لیابیوہ کے گھر کا سی سی ٹی وی کیمرے غائب،ساڑھے 8لاکھ کے ٹائر چوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران للیانی کے قریب تین نامعلو م ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شعیب حسن سے 70ہزار روپے چھین لئے ،جبکہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ملٹری فارم روڈ سے نامعلوم افراد نے کھڑکی توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چوری کر لیا،مہر کالونی کی رہائشی بیوہ خاتون امت القویم جو کہ پاکستان پوسٹ آفس میں ملازمت کرتی ہے کے گھر کے باہر سے نامعلوم چور سی سی ٹی وی کیمرے اتار کر لے گئے ،58جنوبی کے لیاقت علی کے دفتر سے ساڑھے 8لاکھ روپے مالیت کے ٹائر، 46شمالی کے مدثر حسن،8شمالی کے حسنین علی ،15شمالی کی رہائشی سدرہ اسلم،81شمالی کے محمد تیمورکو ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور موبائلز سے محروم کر دیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں