بھلوال میں سہولت بازار کا قیام عوام کیلئے خوش آئند قدم:مہر خالد حمید

 بھلوال میں سہولت بازار کا قیام عوام  کیلئے خوش آئند قدم:مہر خالد حمید

بھلوال(نمائندہ دنیا)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مہر خالد حمید نے کہا ہے کہ بھلوال شہر میں سہولت بازار کے قیام سے عوام کو ریلیف حاصل ہوگا اور شہریوں کو روزمرہ اشیائے ضروریہ مناسب نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔

سہولت بازار میں نہ صرف خریداروں بلکہ دکانداروں کو بھی تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم این اے و وفاقی وزیر ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ اور ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری چوہدری منصور اعظم سندھو کی کاوشیں لائق تحسین ہیں جنہوں نے بھلوال کے عوام کی بھرپور ترجمانی کرتے ہوئے شہر میں سہولت بازار کے قیام کو ممکن بنایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں