آوارہ کتے تلف کریں، کوئی مین ہول کھلا نہ ہو، اسد عباس مگسی
شہر کی خوبصورتی کیلئے گرین بیلٹس اور پودوں کی مناسب دیکھ بھال کی جا ئے
میانوالی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مدثر عارف، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلما ن قیوم شیخ، عیسیٰ خیل غلا م مرتضیٰ، پپلاں ظفر اقبال، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، سی او ضلع کونسل و ایم سی ملک خرم افتخار نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے بیو ٹیفکیشن پروجیکٹ، ترقیاتی منصوبوں، ستھرا پنجاب پروگرام، مین ہو لز کے ڈھکن کی انسپکشن، آوارہ کتوں کی تلفی، گرین بیلٹس کی تعمیر، سٹرکوں کے پیچ ورک، سٹریٹ لائٹس کی بحالی و مرمت سمیت دیگر اقدامات پر کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں متحرک ہوں اور تما م حکو متی اقدامات کی ما نیٹر نگ کو یقینی بنائیں۔انہوں نے سی او ضلع کو نسل اور ایم سی کے افسران کوہدایت کی کہ اس امر کو یقینی بنا یا جا ئے کہ کسی مقام پر کھلا مین ہو ل نہ ہو اور آوارہ کتوں کی تلفی کو بھی یقینی بنا یا جا ئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے گرین بیلٹس اور نمائشی پودوں کی مناسب دیکھ بھال کی جا ئے اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت تما م گلی محلوں کی روزانہ کی بنیادوں پر صفائی کی جا ئے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کوہدایت کی کہ کے پی آئیز کی پیش رفت سے متعلق روزانہ کی بنیادوں پر رپورٹ ڈی سی آفس بھجوائی جا ئے۔