3ڈاکو 2 شہریوں کو لوٹ کر فرار ہو گئے
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں تین نامعلوم ڈاکوؤں نے دو شہریوں کو لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے چک 68 جنوبی کے رہائشی عمر فاروق اور آصف سے ہزاروں روپے مالیت کے موبائل فونز اور نقدی چھین لی۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔