میانوالی:اسلحہ رکھنے پر 2 ملزم گرفتار
میانوالی(نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی کی ہدایات پر ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ چھدرو پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ چھدرو سب انسپکٹر طارق خان اور ان کی ٹیم نے دورانِ چیکنگ عاصم خان سکنہ چھدرو سے 12 بور ریپیٹر بندوق جبکہ سکندر حیات سے 32 بور ریوالور برآمد کیا۔ دونوں ملزمان اسلحہ کے متعلق کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکے، جس پر انہیں گرفتار کر کے تھانہ چھدرو میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔