محبوبہ پر رقم لٹا کر ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والا شخص دھر لیا گیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) محبوبہ پر رقم لٹا کر ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والا شخص دھر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق 10شمالی سے انس علی نے پولیس ایمرجنسی نمبر پر اطلاع کی کہ دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اس س 49ہزار روپے چھین لئے اور فرار ہوگئے، جس پر پولیس نے فوری جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جانچ پڑتال کے دوران اس امر کی تصدیق ہوئی کہ مذکورہ شخص نے رقم محبوبہ پر لٹا دی اور گھر والوں سے بچنے کیلئے وار دات کا جھوٹا ڈرا مہ رچایا ہے جس پر اسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔