چوری کیسز میں مطلوب 6 اشتہاریوں سمیت 7 ملزم گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی بنائی گئی سپیشل ٹیموں کی کارروائی، 7 اشتہاری گرفتار کرلئے گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ تھانہ بھیرہ چوکی چک مبارک پولیس نے چوری کے مقدمات میں مطلوب 6 اشتہاری مجرمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گرفتار اشتہاری پولیس کو 2024ء سے مطلوب تھے جو کہ روپوش ہو گئے تھے ،اسی طرح تھانہ کڑانہ (32 چوکی) پولیس نے دوران کاروائی چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عارف کو گرفتار کر لیا جوکہ 2014 سے چوری کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔