پتنگ بازی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنیکا فیصلہ

 پتنگ بازی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنیکا فیصلہ

حکومتی احکامات کی مکمل تعمیل کو یقینی بنائیں،آر پی او،چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کو خصوصی ٹاسک دیدیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت ریجن بھر میں نئے پتنگ بازی آرڈیننس ،ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کا فیصلہ ،چاروں اضلاع کے ڈی پی اوزکو خصوصی ٹاسک دیدیاگیا، ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا شہزاد آصف خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں کمی، شہریوں میں ٹریفک آگاہی کے فروغ، ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے عمل کو مزید تیز، شفاف اور سہل بنانے سے متعلق مؤثر اقدامات پر غور کیا گیا اور متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کی گئیں اجلاس میں نئے سال کی آمد کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آر پی او نے امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ نئے پتنگ بازی آرڈیننس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔آر پی او شہزاد آصف خان نے تمام افسران کو ہدا یت کی کہ وہ حکومتی احکامات کی مکمل تعمیل کو یقینی بنائیں اورعوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں