میانوالی، اقدام قتل کے مقدمات میں گرفتار 2 ملزمان سے اسلحہ برآمد
میانوالی (نامہ نگار) تھانہ صدر میانوالی پولیس نے اقدامِ قتل کے مقدمات میں گرفتار دو ملزمان سے دورانِ تفتیش مستعملہ اسلحہ برآمد کر لیا۔
ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی ہدایات پر تھانہ صدر نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمات میں گرفتار ملزمان محسن اور شہریار سکنہ میانوالی سے تفتیش کے دوران انکشاف پر ملزم محسن کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا 30 بور پسٹل برآمد کر لیا۔ ملزم اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکا، جس پر اس کے خلاف تھانہ صدر میں الگ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔