آر پی او کا ایس ڈی پی او آفس سٹی اور زیرِ تعمیر تھانہ اربن ایریا کا دورہ

آر پی او کا ایس ڈی پی او آفس سٹی  اور زیرِ تعمیر تھانہ اربن ایریا کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے ایس ڈی پی او آفس سٹی اور زیرِ تعمیر تھانہ اربن ایریا کا دورہ کیا۔

انہوں نے ایس ڈی پی او آفس کے ریکارڈ، صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا اور ان کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی بعد ازاں انہوں نے تھانہ اربن ایریا کی زیرتعمیر نئی عمارت کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو بروقت تکمیل کی ہدایات دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں