18 کروڑ کی لاگت سے تعمیر شدہ کندیاں فاریسٹ پارک سہولیات سے محروم

 18 کروڑ کی لاگت سے تعمیر شدہ کندیاں  فاریسٹ پارک سہولیات سے محروم

کندیاں (نمائندہ دنیا)محکمہ جنگلات کی عدم توجہی کے باعث 18 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے تعمیر کیا جانے والا کندیاں فاریسٹ پارک عوام کے لیے مسائل کی علامت بن چکا ہے ۔خوبصورت تفریحی مرکز کے طور پر تعمیر ہونے والا یہ پارک بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔۔۔

تاحال نہ تو پارک کے لیے عملہ تعینات کیا گیا ہے اور نہ ہی ٹک شاپس اور کینٹینز کو فعال کیا جا سکا ہے ۔ پارک میں نصب جھولے اور بنچ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ صفائی کا نظام بھی انتہائی ناقص ہے ۔دور دراز علاقوں سے آنے والے شہری اور خاندان تفریح کی غرض سے پارک کا رخ کرتے ہیں مگر سہولیات نہ ہونے کے باعث مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام اور محکمہ جنگلات سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پارک کی بحالی، عملے کی تعیناتی اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں