کندیاں پوسٹ آفس میں گیس بلز جمع کروانے کے باوجو د جرمانے ، صارفین
کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں پوسٹ آفس میں سوئی گیس کے بل بروقت جمع کروانے کے باوجود صارفین کے بلوں میں دوبارہ جرمانے شامل کیے جا رہے ہیں۔۔۔
جس کے باعث گیس صارفین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔متاثرہ صارفین کے مطابق وہ بار بار پوسٹ آفس کے چکر لگا چکے ہیں مگر انہیں تسلی بخش جواب نہیں دیا جا رہا۔ پوسٹ آفس عملہ صارفین کو میانوالی سوئی گیس آفس سے بل ایڈجسٹ کروانے کا مشورہ دے رہا ہے جو غریب عوام کے لیے شدید مشکلات کا باعث ہے ۔عوامی حلقوں نے سوئی گیس اور محکمہ ڈاک کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر بلوں کی درستگی کی جائے اور شہریوں کو غیر ضروری چکروں سے بچایا جائے ۔