سڑک پر مٹر گشت کرتی بھینس گاڑی سے ٹکراگئی ،مالک کیخلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے مٹیلہ کے قریب روڈ پر مٹر گشت کرتی ایک بھینس گاڑی کے سامنے آ گئی ٹکر لگنے کے بعد کار سوار جس کا نام ارسلان بتایا جاتا ہے نے بمشکل گاڑی کو کنٹرو ل کیا۔۔۔۔
جس سے وہ بال بال بچ گیا،جبکہ بھینس زخمی ہو گئی اور گاڑی کو بھاری نقصان پہنچا، بھینس کے مالک نوید و دیگر نے کار سوار کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، اطلاع ملنے پر پولیس نے بھینس کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔