یونیورسٹی آف سرگودھا میں مسیحی ملازمین کیلئے کرسمس اور سال نوکی تقریب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں ریذیڈنٹ آفس کی جانب سے مسیحی ملازمین کو کرسمس اور سال نو کی مبارک بادکے سلسلہ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔۔۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس تھے جبکہ پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان ، کھیتولک چرچ کے فادر ڈیوڈ جان ، یوپی چرچ کے پاسٹرایڈورڈ ظفر ایڈورڈ مہمان اعزاز تھے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ تمام مذاہب نے بھائی چارے محبت امن اور خلوص کا درس دیا ہے ، دنیا میں استحکام کے لئے ہمیں تمام مذاہب کا احترام کرنا ہو گا۔