دوہرے قتل کا ملزم پولیس کو جُل دے کر فرار ہوگیا
شاہ پور صدر(نامہ نگار نگار )سردار پور مورووالہ کے دوہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم صفی اللہ اپنے ساتھی کے ہمراہ پولیس کو جُل دے کر فرار ہو گیا ، قتل کے مرکزی ملزم کو پناہ دینے پر مختار سکنہ گرین ٹاون پر مقدمہ درج۔۔۔
پولیس تھانہ شاہ پورصدر کو بذریعہ مخبر اطلاع ملی کہ سردار پور مورووالا دوہرے قتل کا مرکزی ملزم صفی اللہ اس وقت اپنے رشتہ دار مختار کے ہمراہ پاک سرائے ہوٹل پر موجود ہے ، پولیس تھانہ شاہ پور صدر نے ریڈ کیا تو صفی اللہ اور مختار فصلوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،اشتہاری کو پناہ دینے پر مختار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گی ہے ۔