ہاتھ سے لکڑی کی اشیا بنانیوالے حکومتی سرپرستی سے محروم
ہاتھ سے لکڑی کی اشیا بنانیوالے حکومتی سرپرستی سے محروم کوئی سہولت نہ ہی داد رسی کی جارہی ،حکومت سے فوری توجہ دینے کا مطالبہ۔۔۔
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا کی تیسری بڑی تحصیل سلانوالی میں ہاتھ سے بنائی گئی لکڑی کی اشیاء پوری دنیا میں پسند کی جاتی ہیں۔ حکومت ان کو کوئی سہولت دے رہی ہے اور نہ ہی ان کی داد رسی کی جا رہی ہے ،2025بھی حکومتی اقدامات اور خصوصی پراجیکٹ اعلانات تک محدود رہے ،ا س صنعت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اگر اس علاقے کو ایک انڈسٹری میں تبدیل کر دیا جائے تو نہ صرف یہاں کے لوگ خوشحال ہو جائیں گے بلکہ حکومت کو کروڑوں روپے کا زرمبادلہ بھی حاصل ہو سکتا ہے ۔سابقہ صوبائی و وفاقی حکومتوں کی طرف سے سلانوالی میں ہینڈی کرافٹ کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے مختلف پراجیکٹس کا اعلان تو کیا گیا مگر دیگر شعبوں کی طرح ا س اہم شعبے کو بھی نظر انداز کیا جا رہا ہے ،صرف کاغذی کاروائیاں جاری ہیں جبکہ عملی طور پر اقدامات کا فقدان ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت فوری طور پر اس جانب توجہ دے کر ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھائے تویقینا ایک تو روزگار میں اضافہ ہو گا اور دوسر ا کثیر زر مبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔