مڈھ رانجھا اور گردونواح میں شدید دھند ،حد نگاہ انتہائی کم
مڈھ رانجھا (نمائندہ دُنیا)مڈھ رانجھا اور گردو نواح میں شدید دھند ،حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے آمد روفت بھی متاثر رہی۔
مڈھ رانجھا اور گردونواح میں ہفتہ کی رات کو شدید دھند چھاگئی جو اتوار کی صبح بھی بدستور شدید دھند چھائی رہی حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر ڈرائیورز کو سفر کرنے میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑا اوردھند کی شدت کی وجہ سے سردی میں بھی اضافہ ہوا ۔تاہم 12بجے دن سورج نکلنے کے بعد سردی میں کمی واقع ہوئی اور ٹریفک کی روانی بھی بحال ہوئی ۔