میں اور میرا بھائی ہم وزیر نہیں عوام کے خادم ہیں، مختار احمد بھرتھ

  میں اور میرا بھائی ہم وزیر نہیں  عوام کے خادم ہیں، مختار احمد بھرتھ

میانی ( نامہ نگار ) وفاقی کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ میں اور میرا بھائی ہم وزیر نہیں عوام کے خادم ہیں۔

عزت ذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے یہ جو ہمارے مخالفین فارم 47کی باتیں کرتے ہیں انہیں خود بھی پتہ ہے کے وہ عوام کے ووٹوں سے ہارے ہوئے ہیں، اللہ تعالیٰ نے مجھے پانچ دفعہ عزت سے نوازا ہے ان خیالات کا اظہار میانی میں لاری اڈا میانی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ بھرتھ خاندان نے ہمیشہ عوامی مفاد میں سیاست کی ہے۔ ،تقریب میں پریس کلب میانی کے عہدیداران اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی افتتاحی تقریب جلسے کی صورت اختیار کر گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں