مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی بچوں کو دو وقت کی روٹی دینا مشکل ہو گیا:سیاسی و سماجی حلقے
کمرمشانی (نمائندہ دنیا)کمرمشانی کے سیاسی و سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ تیل، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے تمام اشیائے ضروریہ کو عوام کی پہنچ سے باہر کر دیا ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے قیام سے اب تک عوام ہر حکومت سے یہی سنتی آ رہی ہے کہ سابقہ حکومت خزانہ خالی کر گئی، مگر گزشتہ تیس سے چالیس برسوں سے یہی طبقہ عوام کے ٹیکسوں پر عیاشیاں کر رہا ہے ۔ حالیہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور غریب کیلئے اپنے بچوں کا پیٹ پالنا بھی مشکل ہو چکا ہے ۔ حلقوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کے حالات پر رحم کریں اور فوری ریلیف فراہم کریں۔