عقیدہ ختم نبوت ؐاسلام کی اساس اور امت مسلمہ کے ایمان کی بنیاد ہے ، ابرار احمد بگوی
بھیرہ (نامہ نگار)مفتی شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی نے کہا ہے کہ عقیدۂ ختمِ نبوت ؐاسلام کی اساس اور امتِ مسلمہ کے ایمان کی بنیاد ہے۔
جس کے تحفظ کے لیے برصغیر کی دینی خانقاہوں اور اکابر علما نے ہر دور میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ آستانہ عالیہ سیال شریف اس حوالے سے ایک روشن مثال ہے ۔وہ مرکزی جامع مسجد بگویہ بھیرہ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ قیامِ پاکستان سے قبل اگست 1900ء میں مرزا غلام احمد قادیانی کے دیواری اشتہار کے جواب میں برصغیر کے جید علما، جن کی قیادت حضرت پیر مہر علی شاہ گولڑویؒ کر رہے تھے ، نے فتنۂ قادیانیت کی بھرپور علمی و شرعی تردید کی۔