کھیلوں میں دلچسپی بچوں کو برائی سے دور رکھتی ہے ،عتیق الرحمان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نیو سٹار کرکٹ کلب کے سیکرٹری عتیق الرحمان نے کہاہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑ ے ہیں کیونکہ گراونڈز کو آباد کرنا ہی ہمارا مقصد ہے۔
بچوں میں کھیلوں کی دلچسپی انہیں برائی سے دور رکھتی ہے ،وہ نیو سٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام سرگودھا سپورٹس اسٹیڈیم میں منعقدہ انٹر کلب ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے ٹورنامنٹ میں قاسم الیون نے پہلی ،عدنان الیون نے دوسری اور وسیم الیون نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔